20 مئی 2014 - 17:28
23 مئی کو شیعہ نسل کشی کے خلاف ملک گیراحتجاج

مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر 23 مئی کو کراچی میں جاری شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور شیعہ نسل کشی کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے بیان میں آیا ہےکہ مجلس و حدت مسلمین کراچی کے پولیٹیکل کونسل کے رکن شوکت شیرازی سمیت دیگر افراد کا قتل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی ہے، اور وزیر اعلی سندھ اوراعلیٰ صوبائی حکام دہشتگردی روکنے میں ناکام ہو گئے ہیں اس لئے ان سب کو منصب سے ہٹایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے رہنماء علی حسین نقوی ،علامہ مبشر حسن ،علامہ علی انور،علامہ حسن اسدی ،مولانا محمد حسین کریمی ،ناصر حسینی،حیدر زیدی ،آصف صفوی سمیت دیگر نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے شوکت شیرازی کے نماز جنازہ کے بعد نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔ احتجاجی دھرنے میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اور کراچی سمیت پورے ملک میں حکمرانوں کی بدولت دہشت گرد منظم ہو رہے ہیں، بالخصوص کراچی میں کالعدم جماعتوں کا راج بڑھتا جا رہا ہے اور شیعہ شہریوں کوٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہاہے، اگرسندھ حکومت ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر تی تو ہمارے پاس غیر اعلانیہ مدت تک ایوانوں کے گھیراؤ کا آپشن بھی موجود ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲